حکومت نے اپنے کارندے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دہشتگردی کیلئے چھوڑ رکھے ہیں: بلاول

حکومت نے اپنے کارندے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دہشتگردی کیلئے چھوڑ رکھے ہیں: بلاول

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما بابر سہیل بٹ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شھید بابر بٹ کا قتل اور شوکت بسرا پر حملہ ایک ہی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے الزام لگایا نواز حکومت نے اپنے کارندے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دہشتگری کے لیے چھوڑ رکھے ہیں۔ حکومت ورثا کی مرضی سے کیس داخل کر کے اصل ملزمان گرفتار کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے برداشت کا مظاہرہ چھوڑ دیا تو نواز حکومت کو بھاگنا پڑیگا۔ واضح رہے گزشتہ رات لاہور کےعلاقے مناواں میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور پی پی 157  میں سابق  ٹکٹ ہولڈر بابر سہیل بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر بٹ کو اس کے گن مین عاطف عرف عاطی نے قتل کیا۔ بابر سہیل کے والد اور بھائی بھی دیرینہ دشمنی کی بنا پر قتل ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں