برڈ فلو، ویتنام نے امریکہ سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

برڈ فلو، ویتنام نے امریکہ سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی

ہنوئی: ویتنام نے برڈ فلو کے پھیلاﺅ کے خدشات کے باعث امریکہ سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کی وزارت زراعت اور دیہی ترقی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ برڈ فلو وائرس کے خدشات کے باعث امریکہ سے پولٹری اور اس سے متعلقہ اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

بیان میں کہا کہ ویتنام امریکی ریاستوں ولیسکونسین اور مینیسی سے تھرمل پراسیسنگ کے بغیر پولٹری کی درآمدات معطل کر رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں