سندھ اسمبلی نے معلومات کی فراہمی اور شفافیت کا بل منظور کر لیا

سندھ اسمبلی نے معلومات کی فراہمی اور شفافیت کا بل منظور کر لیا

کراچی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدرات  ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو آغاز میں ہی غیر سنجیدہ ماحول پیدا ہو گیا۔ مزاحیہ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔ فنکشنل لیگ کے رفیق بھابھن کے سوال پر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ رفیق بھابھن مکہ مدینہ سے باہر نکلیں تو کچھ بتاؤں جس پر آغا سراج درانی نے کہا کہ یہ سندھ اسمبلی ہے پرچون کی دکان نہیں۔ ایم کیو ایم کی رکن ناہید بیگم کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر صحت سکندر مندھرو نے کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے۔

اجلاس میں چائنا کٹنگ کے بعد دبئی کٹنگ کی نئی اصطلاح استعمال کی گئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی کا خرم شیر زمان کو سپلیمنٹری سوال درست کرنے کی ہدایت کی اور انکا مائیک بند کروا دیا۔

سینئر صوبائی وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے معلومات کی فراہمی اور شفافیت کا بل پیش کیا۔ بل کو اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں