اسلام آباد میں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی

اسلام آباد میں قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہو گئی

اسلام آباد: مقتولہ کی شناخت اداکارہ انعم کے نام سے ہوئی اور 32 سالہ اداکارہ انعم اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں ایک تقریب میں ڈانس کرنے آئی تھی۔ پرفارمنس کے بعد پیسے نہ ملنے پر اداکارہ نے گالم گلوچ کی جس پرشیر باز نامی سکیورٹی گارڈ نے اسے گولی مار دی۔

اداکارہ انعم کا تعلق ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ سے بتایا گیا ہے۔ قتل کی جانیوالی اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد پولی کلینک کے سرد خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مقتولہ کے لواحقین نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں