'اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ٹربیونل کا جو فیصلہ ہو گا تسلیم کریں گے'

'اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے ٹربیونل کا جو فیصلہ ہو گا تسلیم کریں گے'

 لاہور: میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹیم فیلڈنگ کے میدان میں کمزور ہے۔ آج کل کی کرکٹ میں فیلڈنگ اور فٹنس بہت اہم ہے۔ کیمپ میں 5 ایسے کھلاڑی ہیں جن کی فٹنس مشکوک ہے اور ان 5 کھلاڑیوں میں 3 سینیر اور 2 جونیئر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا جو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہوا اس کا کیریئر ختم سمجھیں۔

کہتے ہیں ٹربیونل کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے تسلیم کریں گے۔ جو بکیز کی باتوں میں آئے گا اس کا پورا کیریئر ختم ہو سکتا ہے۔ بورڈ کی پالیسی ہے جو کھلاڑی معیار پر پورا نہیں اترے گا وہ ٹیم میں شامل نہیں ہو گا۔ تعلیم کی کمی کی وجہ سے کھلاڑی دھوکے میں آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے نئے منیجر طلعت علی ہوں گے انہیں وسیم باری کی جگہ منیجر کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں