مراد سعید پر 2، جاوید لطیف پر 8د ن کیلئے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی

مراد سعید پر 2، جاوید لطیف پر 8د ن کیلئے پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید اور مسلم لیگ (ن) کے جاوید لطیف پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے اور لڑائی جھگڑا کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے پاس جمع کرا دی ہے

۔ کمیٹی کی روشنی میں ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف پر آٹھ دن اور مراد سعید پر دو دن کیلئے قومی اسمبلی میں اجلاس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ایک ہفتے سے زائد انہیں معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر کی ہدایت پر مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما غوث بخش مہر کی نگرانی میں کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جنہوں نے دونوں اراکین اسمبلی کے درمیان ہونے والے واقعہ سے متعلق فوٹیج کا تفصیلی جائزہ لیا اور رپورٹ مرتب کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں