امن دشمنوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، سیاسی اور عسکری قیادت پُرعزم

امن دشمنوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے، سیاسی اور عسکری قیادت پُرعزم

اسلام آباد: ملکی سیکیورٹی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف، وزیر داخلہ چودھری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں آپریشن رد الفساد میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاک افغان بارڈر کے حوالے سے بھی اجلاس میں گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں وفاق اورصوبوں میں رابطے مزید موثر بنانے اور پاک افغان بارڈر کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور نیشنل ایکشن پلان کو مزید بہتر انداز میں عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا امن کے دشمنوں کو ملک سے ختم کر کے دم لیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں