دیوقامت بن مانس کی فلم  آتے ہی چھا گئی، 3 روز میں 6ارب40کروڑ کا بزنس

دیوقامت بن مانس کی فلم  آتے ہی چھا گئی، 3 روز میں 6ارب40کروڑ کا بزنس

لاس اینجلس : ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”کانگ : اسکل آئی لینڈ“ کا ھماکے دار آغاز، آتے ہی باکس آفس پر چھا گئی۔ امریکی سینما گھروں میں رواں ہفتے دیوقامت بن مانس نے مداحوں کے دل جیت لئے، فلم نے اپنی نمائش کے ابتدائی تین روز میں چھ ارب 40 کروڑ روپے کمائے۔

تمام میگا بجٹ فلموں کو پیچھے چھوڑ کر باکس آفس کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالنے والی فلم کی کہانی خوفناک دیو قامت گوریلا کے گرد گھومتی ہے جو پراسرار اور گھنے جنگلات میں رہتا ہے اورشکار کرنے والے گروہ سے تنگ آکر انہیں ختم کرنے کی دھن میں مگن ہوجاتا ہے۔ ایکس مین فرنچائز کی دسویں ایکشن مووی ”لوگن“ اس ہفتے ایک درجے نیچے آگئی ہے، جس نے 3 ارب 97 کروڑ روپے کمائے ہیں۔

یہ ایکس مین سیریز کی دسویں فلم ہے جس میں میں اس بار ایکس مین کے ساتھ اس کی بیٹی کو بھی ایکشن میں دکھایا گیا ہے۔ فلم میں لوگن کا کردار اس بار بھی ہیوجیک مین ادا کر رہے ہیں۔ تیسرے نمبر پر فلم ”گیٹ آو ¿ٹ“ رہی جس نے 2ارب 21کروڑ روپے اپنے نام کئے۔ فلم گیٹ آﺅٹ کی کہانی ایک ایسے سیاہ فام امریکی نوجوان کے بارے میں ہے جو اپنی گرل فرینڈ کی فیملی سے ملاقات کےلئے اس کے گھر جاتا ہے، جہاں اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس گھر میں کام کرنے والے بہت سے سیاہ فام ملازمین پراسرار طور پر غائب ہو چکے ہیں۔

ہالی وڈ ڈرامہ اور فینٹسی فلم ”دی شیک“ مزید ایک ارب 6 کروڑ روپے کمانے کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ فلم کی کہانی ایسے پُراسرار واقعات کے گرد گھوم رہی ہے، جس میں سیر و سیاحت کےلئے جنگل کا ر خ کرنے والے نوجوان کی ننھی بیٹی کا قتل ہو جاتا ہے۔ یہ نوجوان اپنی بیٹی کے پُراسرار قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کرتا ہے، جس کے دوران اس پر حیرت انگیز انکشافات ہوتے ہیں اور کئی رازوں سے پردہ اٹھتا ہے۔

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”دی لیگو بیٹ مین مووی“ ریلیز کے پانچویں ہفتے مزید 78کروڑ روپے کما کر ٹاپ فائیو میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔فلم مجموعی طور پر 16 ارب روپے سے زائد کما چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں