زی سنے ایوارڈز : امیتابھ بچن اور عالیہ بھٹ بہترین اداکار قرار

 زی سنے ایوارڈز : امیتابھ بچن اور عالیہ بھٹ بہترین اداکار قرار

ممبئی: بالی وڈ کے معروف ”زی سنے ایوارڈز 2017“ کی تقریب اتوار کی رات ممبئی کے مقامی سٹوڈیو میں ہوئی۔ فلم ”پنک“ سال کی بہترین فلم قرار پائی جبکہ اس فلم نے مجموعی طورپر 4 ایوارڈ اپنے نام کئے۔

سب سے زیادہ 7 ایوارڈز فلم ”نیرجا“ کے حصہ میں آئے، دوسرے نمبر پر فلم ”سلطان“ رہی جس نے 5 ایوارڈ حاصل کئے۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ”پنک“ سے امیتابھ بچن اور بہترین اداکارہ کا ایوارڈ عالیہ بھٹ کو فلم ”اڑتا پنجاب“ سے دیا گیا۔

فلم ”نیرجا“ کے ڈائریکٹر رام مدھوانی کو بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ بہترین فلم ویورز چوائس ایوارڈ فلم ”دنگل“ کے حصہ میں آیا جبکہ ویورز چوائس کے بہترین اداکار و اداکارہ کے ایوارڈز بالترتیب سلمان خان (سلطان) اور انوشکا شرما (سلطان)کو دیا گیا۔بہترین ویلن کا ایوارڈ جم ساربھ (نیرجا) قرار پائے۔ بہترین معاون اداکار رشی کپور(کپور اینڈ سنز)، بہترین معاون اداکارہ شبانہ اعظمی (نیرجا) قرار پائیں۔

بہترین گلوکار کا ایوارڈ ارجیت سنگھ نے جبکہ بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ نیہا بھاسن نے وصول کیا۔ فلم ”نیرجا“ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے جم ساربھ بہترین نئے اداکار جبکہ فلم ”سالا کھڑوس“ سے فنی سفر شروع کرنے والی رتیکا سنگھ بہترین نئی اداکارہ قرار پائیں۔

مصنف کے بارے میں