سلو بھائی نے اکشے کمار کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر لینے کا اعلان کر دیا

ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کردی تو پھرمیں کسی کی بھی نہہیں سنتا، میں اکشے کمار کے ساتھ فلم بناو ں گا،سلمان خان

سلو بھائی نے اکشے کمار کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر لینے کا اعلان کر دیا

ممبئی: سلمان خان کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ  وہ ایک بار جو کہہ دے وہ  پورا کرکے ہی دم لیتے ہیں ۔ سلو بھائی نے اکشے کمار کو اپنی فلم میں ہیرو کے طور پر لینے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں غلط  افواہوں پر انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائمہے ۔

سلمان خان نےاپنے ایک  ٹویٹ میں اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ ان کی بات مانیں اور ’’ایک بار جو میں نے کمٹمنٹ کردی تو پھرمیں کسی کی بھی نہہیں سنتا، میں اکشے کمار کے ساتھ  فلم بنائو گا۔‘‘اس سال شروع میں سلمان خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ پروڈیوسر کرن جوہرکی  ایک فلم میں اکشے کمار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ سلمان خان کا کہنا تھاابھی تک فلم کا نام نہیں رکھا گیاہے لیکن اکشے کمار اس کے ہیرو ہوں گے جبکہ کرن جوہر کے ساتھ وہ خود بھی اس فلم کے شریک پروڈیوسر ہوں گےاور یہ فلم  2018 میں ریلیز کی جائے گی۔