لاہور: محمد عرفان نے بکیوں سے رابطے کا اعتراف کرلیا

لاہور: محمد عرفان نے بکیوں سے رابطے کا اعتراف کرلیا

لاہور: کرکٹر کی پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی کی اندرونی کہانی نیو نیوز نے حاصل کرلی۔
ذرائع کے مطابق کرکٹر عرفان سے پوچھ گچھ 20 منٹ تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق محمد عرفان کا کہنا تھا کہ تسلیم کرتا ہوں مبینہ بکیز نے رابطہ کیا تھا۔ کرنل (ر )اعظم نے سوال کیا کہ پی سی بی کو آگاہ کیوں نہیں کیا؟ محمد عرفان نے جواب دیا کہ والدین کی بیماری کے باعث پی سی بی کو آگاہ نہیں کرسکا،  والدہ کی وفات کے صدمے میں تھا، رپورٹ نہیں کرپایا۔

مصنف کے بارے میں