سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک نو عمر لڑکا ہلاک

سعودی عرب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک نو عمر لڑکا ہلاک

ریاض: سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ میں سکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایک نو عمر لڑکے کو ہلاک کر دیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق یہ لڑکا پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتول پولیس کو مطلوب تھا۔ یورپین سعودی آرگنائزئشن برائے انسانی حقوق کے ڈائریکٹر علی ادوبیسی نے بتایا ہے کہ اس چھاپے کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک گھر پر دو میزائل بھی داغے۔

مصنف کے بارے میں