گلو کار عاطف اسلم نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لی

گلو کار عاطف اسلم نے اپنی زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لی

گلو کار عاطف اسلم نے زندگی کی 34 بہاریں دیکھ لی

لالی ووڈ: پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکارعاطف اسلم نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو خوبصورت تحفہ دیا۔ عاطف اسلم کا نیا گانا ’’یونہی ‘‘گزشتہ روز ریلیز کردیا گیا۔ گانے کی عکس بندی مکمل طور پر ترکی میں کی گئی ہے اور اس میں کوئی بھی بھارتی شامل نہیں۔

گلوکاری کے شعبے میں 2004 سے اپنے کیریئر کا آ غاز کرنے والے عاطف اسلم وہ 12مارچ 1983 کو پنجاب کے شہر وزیرآ باد میں پیدا ہوئے۔

 2004 میں عاطف اسلم کے پہلے گانے جل پری نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا پھر انھوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا آج وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں پاکستان سے زیادتہ بھارت میں مشہور ہیں۔وہ اپنی زندگی کی 34 بہاریں دیکھ چکے ہے۔