ودیا بالن نے ذاتی زندگی کا ایک اور راز فاش کر دیا

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ ودیا بالن متعدد بار اپنی ذاتی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا چکی ہیں جس کے باعث انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا رہا، تاہم اس بار بھی انہوں نے اپنی ذاتی زندگی پر بات کرتے ہوئے ”بھنگ “ پینے کااعتراف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے ممبئی میں ”ہولی“ کے موقع پر تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے نوجوانی کے قصوں پر لب کشائی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ 16 سال کی عمر میں ہولی کے تہوار پر غلطی سے بھنگ پی لی تھی جس کے بعد مجھے ہوش ہی نہیں رہا اور میں دن بھر ہنستی رہی۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی صاف گوئی کے حوالے سے بھی مشہور ہیں اور کئی مرتبہ پاکستانی ڈراموں کی برملا تعریف کرچکی ہیں ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم”بیگم جان“کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں جو کہ 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔