برطانوی شو آرگنائزر کا بپاشا کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ

برطانوی شو آرگنائزر کا بپاشا کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا عندیہ

لندن: برطانوی فیشن شو آرگنائزر نے بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو سے نقصان پورا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے لندن میں ہونے والے فیشن شو میں معاہدہ کرنے کے باوجود شرکت نہیں کی تھی، جس کی وجہ سے آرگنائزر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ جس پر اداکارہ کے مینجر نے موقف اختیار کیا تھا کہ آرگنائزر کا رویہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا اور انہوں نے اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو انگلینڈ میں اپنی رہائش کا بندوبست خود کرنا پڑا۔

اس کے جواب میں اب شو آرگنائزر گربانی کور ارو رونیتا شرما ریکھی نے کہا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے انتہائی غیر پیشہ ورانہ رویے کا مظاہرہ کیا، اس لئے وہ ہمارا نقصان پورا کرنے کیلئے ایک ہفتہ کے اندر اندر 25 ہزار پاﺅنڈ (20لاکھ روپے) ادا کریں یا پھر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source