ٹوائیلائٹ کی ہیرؤئن بھی امریکی صدر سے مایوس ہو گئیں

لاس اینجلس: معروف ہالی و وڈ فلم فلم ٹوائیلائٹ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ کرسٹن سٹیوارٹ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مایوسی کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ کرسٹن سٹیوارٹ نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں میرے ریمارکس کا جواب دینے کا حوصلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے عوامی سطح پر آکر صدر کے بارے اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور ان کو امید تھی کہ وہ بھی اس پر اپنا ردعمل عوامی سطح پر ظاہر کریں گے لیکن انھوں نے خاموشی اختیار کی ہے جس پر مجھے ان سے بے حد مایوسی ہوئی ہے۔ کرسٹن نے کہا کہ ہم سب مختلف ہیں اور ہمیں انہیں اختلافات کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ نباہ کرنا ہے اور خوش رہنا چاہیے۔