یونس خان اور اظہر علی کی ٹیسٹ ریکنگ میں ترقی

یونس خان اور اظہر علی کی ٹیسٹ ریکنگ میں ترقی

دبئی:آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرزکی نئی ریکنگ جاری کر دی۔جس کے مطابق  یونس خان اور اظہر علی بالترتیب ساتوں اور آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہو گئے۔ 


ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں یونس خان اور اظہر علی کو ایک ایک درجہ ترقی نے بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر پہنچادیا، نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بھی دو درجہ کی چھلانگ لگاکر دوسرے نمبر پر براجمان ہوگئے، سیکنڈ پوزیشن سے پھسلنے والے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ چکے، ہاشم آملا کو بھی دودرجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاپ 10 بولرز کی رینکنگ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا، آل راؤنڈرز میں روی چندرن ایشون نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی، چند ہی دنوں میں شکیب کو واپس دوسرے نمبر پر پلٹنا پڑگیا۔