خیبرپختونخوا اسپیشل ایپکس کمیٹی کا اجلاس، افغان مہاجرین کی واپسی اور بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ

خیبرپختونخوا اسپیشل ایپکس کمیٹی کا اجلاس، افغان مہاجرین کی واپسی اور بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ

پشاور:  دہشتگردی اور شدت پسندی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کا عزم، پشاور میں خیبرپختونخوا اسپیشل ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں افغان مہاجرین کی واپسی اور بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی، ان کے علاوہ  گورنر، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر پشاوربھی شریک تھے۔ خیبرپختوانخوا کی سکیورٹی صورتحال پرغور کیا گیا اورنیشنل ایکشن پلان پربھرپورعملدرآمدکیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنےکاعزم بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن رد الفساد میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا،شرکاء نے فوج، پولیس، انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی کارکردگی کوسراہا، فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران افغان مہاجرین کی واپسی اور بارڈر مینجمنٹ پر بھی غور کیا گیا،شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 89 فیصد آئی ڈی پیز  اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، آباد کاری کیلئے متعلقہ اداروں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

مصنف کے بارے میں