شراب کی محفل میں معروف اداکارہ قتل

شراب کی محفل میں معروف اداکارہ قتل

شراب کی محفل میں معروف اداکارہ قتل

اسلام آباد:  تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں شراب شباب کی محفل میں فائرنگ سے 30 سالہ سٹیج اداکارہ قتل ، یہ محفل چٹھہ بختاور علاقے میں جاری تھی اور شہزاد ٹاؤن پولیس کی ملی بھگت سے شراب شباب کی محفل روزانہ کی بنیاد پر ہوتی تھی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ محفل چٹھہ بختاور میں مشہور ٹرانسپورٹر راجہ جاوید کے بھانجے راجہ شفقت کے ڈیرے پر جاری تھی ۔راجہ شفقت کا موقف ہے اداکارہ کو میرے سکیورٹی گارڈ نے شراب کے نشے میں فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ پولیس کاکہناہے کہ سٹیج اداکارہ کے قتل میں مبینہ طورپرراجہ شفقت کاسیکیورٹی گارڈملوث ہے ۔