بین الاقوامی ماہرین نے نماز کو صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار دیدیا

لندن: بین الاقوامی ماہرین صحت نے نماز کے فوائد کا اعتراف کرتے ہوئے کا کہا ہے کہ روزانہ پانچ وقت کی نماز جو مذہب اسلام میں فرض ہے ، صحت کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے۔برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی، امریکا کی مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین اسٹیٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے دوان مذہب اسلام، عیسائیت اور یہودیت کی نماز یا عبادت کے طریقہ کار اور جسمانی صحت کے فوائد کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اگر پانچ وقت کی نماز کو عادت بنالیا جائے اور درست انداز سے ادا کی جائے تو یہ کمردرد کے مسائل سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مختلف طبی رپورٹس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ نماز اور جسمانی طور پر صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنے میں تعلق موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نماز جسمانی تناو اور بے چینی کا خاتمہ کرتی ہے۔ تجربات سے معلوم ہوا کہ دوران نماز رکوع اور سجدے کی حالت میں کمر کا زاویہ ایسا ہوتا ہے جو کمر درد میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔جسم کی حرکات یوگا یا فزیکل تھراپی سے ملتی جلتی ہیں۔ اس کے برعکس نماز کے ارکان کو ٹھیک طرح سے ادا نہ کرنا درحقیقت درد میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔