وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بالآخر صلح ہو گئی

لاہور: اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک میں اختلافات ختم ہوگئے ۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح

وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان بالآخر صلح ہو گئی

لاہور: اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد خٹک میں اختلافات ختم ہوگئے ۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور  اسد خٹک کے درمیان صلح  کروادی جس کے بعد اس خٹک نے اداکارہ وینا ملک سے معافی مانگ لی۔
تفصلات کے مطابق وینا ملک نے گزشتہ دنوں اپنے شوہر  اسد خٹک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد اسد خٹک نے اپنی اہلیہ کو منانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں۔ اس کے علاوہ دیگر معروف شخصیات نے بھی ان دونوں کے درمیان صلح کروانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کیا تاہم اب معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے دونوں کے درمیان صلح کروادی ہے جس کے بعد وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان تمام اختلافات دور ہو گئے۔