سعودی عرب کے سرکاری محکموں سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا کوئی امکان نہیں ، سعودی ذرائع

سعودی عرب کے سرکاری محکموں سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا کوئی امکان نہیں ، سعودی ذرائع

ریاض:سعودی عرب میں ایک کے بعد ایک شعبے سے غیر ملکیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن سرکاری شعبے سے وابستہ غیر ملکیوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی نوکریاں فی الحال محفوظ نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:- سعودی عرب میں شیر خوار بچے کو ستانے والی 3 نرسیں معطل

روزنامہ الوطن کے مطابق سول سروس کے وزیر سلیمان الحمدان کا کہنا ہے کہ سرکاری شعبے میں موجود غیر ملکیوں کو نکال کر ان کی جگہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرنے کی شرح میں فوری اضافے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :-سعودی عرب میں ر ینٹ اے کار کے شعبے میں سعودائزیشن کی ڈیڈ لائن آئندہ ہفتے ختم ہوجائیگی ، وزارت محنت

اس موقع پر انہوں نے اس بات کا تذکرہ ضرور کیا کہ گزشتہ سال ستمبر میں سرکاری شعبے کی سعودیت کا اعلان کیا گیا تھا۔ حکومت کا ارادہ تھا کہ سرکاری شعبے کی 28ہزار ملازمتیں 2020ءتک غیر ملکیوں سے لے کر سعودی شہریوں کے حوالے کی جائیں گی۔