آرمی چیف سے امام کعبہ اور جنوبی افریقی آرمی چیف کی ملاقات

آرمی چیف سے امام کعبہ اور جنوبی افریقی آرمی چیف کی ملاقات
کیپشن: فوٹو:آئی ایس پی آر آفیشل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امام کعبہ اور جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امام کعبہ نے ڈاکٹر صالح بن محمد آل طالب نے آرمی چیف سے ملاقات کی اور دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف سے ملاقات میں امام کعبہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے اور مسلم دنیا میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے، دونوں اقوام امن واستحکام اور امہ کی بہتری کے لیے کردارجاری رکھیں گی۔

اس موقع پر جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بھائی چارے اور باہمی اعتمادمیں بندھے ہیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ آرمی چیف نے بھی آرمی چیف جنرل باجوہ سے ملاقات کی اور باہمی دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کوجی ایچ کیوآمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ انہوں نے یادگار شہدا ءپر پھول بھی چڑھائے۔


جاری کردہ بیا ن میں مزید کہا گیا کہ جنوبی افریقہ کے آرمی چیف کے دورہ جی ایچ کیو کے موقع پر انہیں علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل لنڈل لیم نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔