توہین عدالت کیس،دانیال عزیز پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی

توہین عدالت کیس،دانیال عزیز پر آج فرد جرم عائد کی جائے گی
فائل فوٹو

اسلام آباد:توہین عدالت کیس میں وفاقی وزیر دانیال عزیز کے خلاف آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ دانیال عزیز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔


ذرائع کے مطابق تو ہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔پی ٹی وی حملہ اور ایس ایس پی تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند سماعت کرینگے جبکہ عمران خان استثنیٰ کے باعث پیش نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ کپتان پر سابق چیف جسٹس افتخارچودھری کیخلاف توہین آمیزگفتگو کرنے کا الزام ہے۔