وزراء کی عدم حاضری،سپیکر قومی اسمبلی کا ساڑھے چا ر سال میں پہلی مرتبہ واک آؤٹ

وزراء کی عدم حاضری،سپیکر قومی اسمبلی کا ساڑھے چا ر سال میں پہلی مرتبہ واک آؤٹ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں وزراء کی حاضری یقینی بنانا سپیکر کیلئے مسئلہ بن گیا اور ایاز صادق نے ساڑھے چار سال میں پہلی مرتبہ اسمبلی سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اپنی کرسی چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے نوازشریف ،شہبازشریف اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے دوران سپیکر ایاز صادق سیکرٹر ی داخلہ کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے اور ساڑھے چار سال میں پہلی بار اپنی چیئر سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اسمبلی سے چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی خاتون سینیٹر کا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعتراف

سپیکر قومی اسمبلی غصے میں جاتے ہوئے ڈپٹی سپیکر سے ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئے اور کہا کہ ایک وفاقی وزیر، ایک مملکتی وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری ہونے کے باوجود مذاق بنایا ہوا ہے جبکہ سپیکر نے وزیراعظم کے تحریری ضمانت دینے تک روزانہ واک آؤٹ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔