سعودی عرب فوڈ اتھارٹی نے بھارت سے درآمد کئے جانے والے شہد پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب فوڈ اتھارٹی نے بھارت سے درآمد کئے جانے والے شہد پر پابندی عائد کر دی

ریاض: سعودی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی نے ہندوستان سے درآمد کئے جانے والے شہد (sarabee) پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ برانڈ کے شہد میں ہائیڈرو کسی متھیل فور کی مقدار غیر معمولی طور پر زیادہ ہے جو مضر صحت ثابت ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :-سعودی عرب میں شیر خوار بچے کو ستانے والی 3 نرسیں معطل

ممنوعہ شہد کے بارے میں فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مذکورہ صحرائی پھولوں کے شہد کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے جو مختلف پیکنگ میں مارکیٹ میں موجود ہے ۔شہد پر پروڈکشن ڈیٹ 17/8/2017 درج ہے جبکہ اسکا بار کوڈ نمبر 8906094370130 ہے اسکی میعاد02/8/2020 درج کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب میں ر ینٹ اے کار کے شعبے میں سعودائزیشن کی ڈیڈ لائن آئندہ ہفتے ختم ہوجائیگی ، وزارت محنت

فروخت کیا جانے والا شہد 500 اور 250 گرام کی مختلف پیکنگ میں دستیاب ہے ۔ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پاس مذکورہ شہد ہے وہ فوری طور اسے تلف کردیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے مارکیٹو ں کا معائنہ کرنے والے ادارے کو بھی مطلع کر دیا گیا کہ وہ مذکورہ برانڈکے شہد کو مارکیٹ سے ہٹادیں ۔