ن لیگ کا گلو بٹ مائنڈ سیٹ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے،عمران خان کی حامد الحق پر حملے کی مذمت

ن لیگ کا گلو بٹ مائنڈ سیٹ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے،عمران خان کی حامد الحق پر حملے کی مذمت
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے بیٹے کی جانب سے پی ٹی آئی ایم این اے پر حملہ قابل مذمت ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان نے تحریک انصاف کے ایم این اے حامد الحق پر مبینہ طور پر حملے پر برہم کا اظہار کرتے ہوئے مذمت کی اور لکھا کہ مسلم لیگ ن کا گلو بٹ مائنڈ سیٹ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم کے بیٹے اور اس کے گارڈز کا حامد الحق پر سینٹ گیلری میں حملہ قابل مذمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے نوازشریف ،شہبازشریف اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

7d6edbce79a8efe09ab21882a0ab3d1d

گلو بٹ ذہنیت پوری طرح نون لیگ کے وجود میں سرایت کرچکی ہے جو کہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے نہایت خطرناک ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مہمانوں کی گیلری میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے حامیوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی خاتون سینیٹر کا پیپلز پارٹی کو ووٹ دینے کا اعتراف

رپورٹس کے مطابق ہاتھا پائی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ عباسی اور پی ٹی آئی کے ایم این اے حامد الحق کے درمیان ہوئی۔عبداللہ عباسی اور ایم این اے حامد الحق مہمانوں کی گیلری میں گتھم گتھا ہوئے تو ایوان کے عملے اور لوگوں نے بیچ بچاﺅ کرایا۔