ریاض : محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے صارفین کے لیے آن لائن خدمات متعارف کروانے کا فیصلہ

ریاض : محکمہ پاسپورٹ کی طرف سے صارفین کے لیے آن لائن خدمات متعارف کروانے کا فیصلہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ العریبیہ

ریاض : سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس (جوازات ) نے صارفین کے لیے آن لائن خدمات متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صارفین کے لیے ’ابشر‘ پلیٹ فارم سے معلومات کا تبادلہ، سروسز کی فراہمی اور مکمل اختیارات سونپے جانے جیسے سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کاکہنا ہے کہ صارفین کو آن لائن سہولیات مرحلہ وار فراہم کی جائیں گی۔’ابشر پلیٹ فارم‘ سےفراہم کی جانے والی سروسز کے ذریعے سعودی عرب میں ملازمت کرنے والا کوئی بھی شہری یا مملکت میں خاندان کا سربراہ اپنے زیرکفالت افراد کے پاسپورٹس کے ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے اور سعودی عرب میں موجود متعلقہ ملک کے سفارت خانے سے اس کی تجدید کراسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- " خروج نہائی" لینے والے کو 2 ماہ کی مہلت ہوتی ہے، محکمہ پاسپورٹ

ابشر میں اکاؤنٹ ہولڈر کو مشروط طورپر مقامی یا عارضی طورپر قیام پذیر افراد کو سروسز سونپنے کا بھی اختیار ہوگا۔ مگر اس کے لیے ضروری ہے کہ جسے ذمہ داری سونپی جا رہی ہے صارف کو اس پر مکمل اعتماد ہو۔بزنس انٹیلی جنس پلیٹ فارم تمام آجروں، اداروں، سعودیہ میں قائم تنظیموں سے وابستہ افراد کی تفصیلات،اعدادو شمار، ادارے کی ٹائم لائن کے خاتمے اور اسکی دستاویزات کو بھی ظاہر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :- مدینہ منورہ :پاکستانی شہری تجدید کے بعد اپنے پاسپورٹ پر خاتون کی تصویر دیکھ کر پریشان ہو گیا

ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ ’ابشر‘ کے پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ صارف سعودیہ میں مقیم کسی اور شخص کو منتقل کرنے پر متفق ہو سکتا ہے مگر نئے صارف کو اس کی آن لائن تصدیق کرانا ہوگی۔