توہین عدالت کیس :دانیال عزیز پر فرد جرم عائد،وفاقی وزیر کا صحت جرم سے انکار

توہین عدالت کیس :دانیال عزیز پر فرد جرم عائد،وفاقی وزیر کا صحت جرم سے انکار
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ وفاقی وزیر نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق آج سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر کے خلاف جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی اور دانیال عزیز پر فردجرم کی چارج شیٹ جسٹس مشیر عالم نے پڑھ کر سنائی۔

یہ بھی پڑھیں:وزراء کی عدم حاضری،سپیکر قومی اسمبلی کا ساڑھے چا ر سال میں پہلی مرتبہ واک آؤٹ

چارج شیٹ میں لکھا گیا کہ دانیال عزیز نے عدالتی معاملات پر مداخلت کی،انہوں نے عدلیہ کو سکینڈلائز کیا،دانیال عزیز نے آٹھ ستمبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیب ریفرنس سپریم کورٹ کے نگران جج نے نیب لاہور کو طلب کر کے تیار کیا ،پندرہ دسمبر کو دانیال عزیز نے کہا کہ جہانگیر ترین کو سزا دے کر عمران خان کو بچانا مقصود تھا۔

چارج شیٹ میں یہ بھی لکھا گیا کہ کہا گیا یہ سب سکرپٹ کے مطابق کیا گیا،اکتیس دسمبر کو دانیال عزیز نے کہا جسٹس اعجاز الاحسن کو بتانا ہوگا کہ کیپیٹل ایف زید ای کی بات ان تک کہا سے پہنچی اورجے آئی ٹی کو ایف زیڈ ای سے متعلق تحقیقات کا کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس نے نوازشریف ،شہبازشریف اور کیپٹن (ر)صفدر کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

سپریم کورٹ میں پیشی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو جوڑنے کے لیے ایلفی کا استعمال کیا گیا اورسینیٹ الیکشن سے پیپلز پارٹی کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی اور پی ٹی آئی کا اینٹی کرپشن نعرہ فوت ہو گیا۔سینیٹ الیکشن میں ہارنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکست کی وجہ آپریشن بلوچستان ہے۔