حساس اداروں نے پنجاب میں 10 اضلاع کے 5 ہزار سکولوں کے بارے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا

حساس اداروں نے پنجاب میں 10 اضلاع کے 5 ہزار سکولوں کے بارے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:حساس اداروں نے پنجاب میں 10 اضلاع کے 5 ہزار سکولوں کے بارے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں سکولوں کے سکیورٹی انتظامات بہتر نہ بنائے جاسکے اور10 اضلاع کے 5 ہزار کے قریب سکولوں میں دہشتگردی کے خدشات ہیں۔حساس اداروں کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا جس میں الرٹ جاری کیا گیا کہ اگر سکیورٹی بہتر نہ کی تو سکولوں کو ہدف بنا یا جاسکتا ہے ۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ تین ماہ قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب کے تمام اے کیٹیگری کے سکولوں کا سکیورٹی آڈٹ کیا۔آڈٹ کے بعد پنجاب کے دس اضلاع جن میں لاہور،شیخوپورہ،گوجرانوالہ،راولپنڈی،فیصل آباد،سرگودھا،ملتان،ڈی جی خان اور بہاولپور شامل ہیں ان اضلاع کے 4965 سکولوں کے سکیورٹی انتظامات کو ناقص قرار دیا گیا۔

پنجاب حکومت کی سپیشل رپورٹ میں سکولوں کی سکیورٹی کا پول کھل گیا جبکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ان سکولوں کی سکیورٹی کو بہتر نہ بنایا گیا تو شر پسند عناصر اور دہشتگرد حملہ آور ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے بعد محکمہ تعلیم نے متعلقہ اضلاع کو فوری طور پر سکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔