سینیٹ انتخابات کے ایک ہی دن بعد پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے نظریں پھیرلیں

سینیٹ انتخابات کے ایک ہی دن بعد پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے نظریں پھیرلیں

سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئر مین کیلئے حمایت حاصل کرنے کے ایک ہی دن بعد پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف سے نظریں پھیرلیں۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کو چھوٹی برائی قرار دے دیا۔ کہتے ہیں ن لیگ جیسی بڑی برائی کو ختم کرنے کے لئے چھوٹی برائی کو ساتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اتحاد کے صادق سنجرانی چیئرمین، سلیم مانڈوی والا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب
  

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ اراکین کو حمایت کی ۔ پاکستان تحریک انصاف کی ووٹوں کیوجہ سے صادق سنجرانی اور پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں ۔  صادق سنجرانی 57 جبکہ سلیم مانڈوی والا نے 54 ووٹ حاصل کیے۔

اپوزیشن کے اس اتحاد کی وجہ سے حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں نے راجہ ظفرالحق اور عثمان کاکڑکو  چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نامزد  کیا تھا ۔ 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں