ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

ریاض: پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس دے دیا گیا۔

رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل تفویض کیا۔ منگل کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس دے دیا گیا۔ میڈل دینے کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی۔ رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل تفویض کیا تھا دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور بحرِہند کی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔