مسلم لیگ ن کے لوگ جوتا پھینکنے کی اوچھی حرکتیں کروا رہے ہیں:فواد چودھری

مسلم لیگ ن کے لوگ جوتا پھینکنے کی اوچھی حرکتیں کروا رہے ہیں:فواد چودھری
کیپشن: pti leader fawad address at gujraat

گجرات : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے لوگ سازش کر کے جوتے پھینکنے کی اوچھی حرکتیں کروا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے گجرات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوتا پھینکنے کی سازشیں مسلم لیگ ن کے لوگ کروا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ چھوٹی حرکتیں کر رہے ہیں ،واضح رہے کہ گجرات میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ایک شخص نے عمران خان کی طرف جوتا پھینک دیا جو کہ ان کے ساتھ کھڑے علیم خان کو جا لگا۔

سیکیورٹی اداروں نے جوتا پھینکنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ، تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔