افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں راکٹ حملہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں راکٹ حملہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں راکٹ حملے میں 7 شہری جاں بحق ہوگئے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

افغان حکام کے مطابق رات گئے ننگر ہار کے ضلع پٹی کوٹ میں راکٹ حملہ کیا گیا جس میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ طالبان نے اس راکٹ حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔