عامر خان اپنی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ میں کترینہ کیف کی اداکاری سے نا خوش

عامر خان اپنی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ میں کترینہ کیف کی اداکاری سے نا خوش

ممبئی: نامور بھارتی اداکار عامر خان اپنی فلم ‘ٹھگز آف ہندوستان’ میں کترینہ کیف کی اداکاری سے نا خوش، کترینہ فلم کیلئے اپنی سو فیصد کاکردگی نہیں دکھا رہی ہیں۔

عامر خان کا خیال ہے کہ کترینہ کیف فلم کے لئے اپنی سو فیصد کاکردگی نہیں دکھا رہی ہیں۔ عامر خان نے کترینہ سے کہا کہ آپ اس فلم کے لئے اپنی 100 فیصد کارکردگی نہیں دکھا رہی ہیں۔ انہوں نے کترینہ کو کچھ سینز دوبارہ فلمانے کا کہہ دیا۔

یہ فلم کرشنا اچاریا کی ہدایتکاری میں بنائی جا رہی ہے جس میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سمیت کئی بڑے نام بھی شامل ہیں۔