مسلسل کام کے باعث امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز

مسلسل کام کے باعث امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز

جودھ پور: بالی ووڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کی طبیعت مسلسل کام کے باعث شوٹنگ کے دوران بگڑ گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں اپنی نئی فلم”ٹھگ آف ہندوستان“کی شوٹنگ کے سلسلے میں جودھ پور میں موجود ہیں اور بغیر آرام کیے مسلسل شوٹنگ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی وہ پوری رات شوٹنگ کررہے تھے جس کے باعث ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔
امیتابھ بچن نے آج صبح تقریباً 5 بجے ٹویٹر پر اپنی خراب طبیعت کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ طبیعت خراب ہونے کے باوجود وہ شوٹنگ پر جارہے ہیں کیونکہ بغیر محنت کے کچھ بھی نہیں ملتا۔
امیتابھ کی خراب صحت کے باعث سیٹ پر موجود ہر شخص پریشان ہوگیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر ممبئی سے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم جودھ پور بلوائی گئی۔ امیتابھ بچن کے ہاتھ میں بھی ہلکا درد تھا ڈاکٹرزکی ٹیم نے ان کا چیک اپ کرنے کے بعد کہا بگ بی مسلسل کام کرنے کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ان کا بلڈ پریشر بھی نارمل ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں ا?رام کا مشورہ دینے کے ساتھ کہا ہے کہ انہیں مائع غذا دی جائے تاکہ ان کی توانائی بحال رہے۔