سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کیلئے پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا
کیپشن: ppp senate opposition leader

کراچی : چیئرمین سینیٹ کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کون ، پیپلز پارٹی نے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کون ہوگا ، پیپلزپارٹی نے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کر دی ۔

تحریک انصاف نے بھی سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کاعہدہ اپنا حق قرار دیدیا ، پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان قائد حزب اختلاف کی دوڑ میں سب سے آگے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت پارٹی کے اندر مشاورت کے ساتھ اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لے گی جبکہ تحریک انصاف نےاعظم سواتی کو اپوزیشن لیڈر کے لئے رابطوں کا ٹاسک دیدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اتحاد میں شامل تمام دھڑوں سے اپوزیشن لیڈر کے لئے بات کریں گے۔