پالک اور انڈے کی زردی ایسا فائدہ جسے جان کر آپ خوش ہو جائیں گے

پالک اور انڈے کی زردی ایسا فائدہ جسے جان کر آپ خوش ہو جائیں گے

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ اپنی غذا میں پالک اور انڈے کی زردی کے استعمال کو زیادہ کرکے درمیانی عمر میں یاداشت کو اچھا رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
الینوائے یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق ان غذاو¿ں میں پائے جانے والا جز لیوٹین چیزوں اور معلومات کو بہتر طریقے سے یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے جو کئی برس پہلے سے ذہن میں ہوتی ہیں۔ یہ تحقیق کے مطابق یہ جز دماغ کو تحریک دیتا ہےاور اس حصے کو تحفظ فراہم کرتا ہے جو یاداشت کو کنٹرول کرتا ہے۔ اس تحقیق کے دوران 65 سے 75 سال کی عمر کے 122 افراد کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جن لوگوں کے خون کے نمونے میں لیوٹین کی مقدار زیادہ ہوئی وہ یاداشت کے ٹیسٹ میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔ تحقیق کے مطابق لیوٹین سے بھرپور غذائیں دماغی ساخت پر اثرانداز ہوتی ہیں اور مختلف دماغی حصوں کو ورم وغیرہ سے متاثر نہیں ہونے دیتیں۔