پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو شکست دیدی

پی ایس ایل تھری ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو شکست دیدی

شارجہ: پی ایس ایل تھری کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطان کو 33رنز سے شکست دیدی اور پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں پر ایک سو پچاسی رنز بنائے، پولارڈ نے اکہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ملتان سلطان کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 152رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی  

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 186 رنز کا ہدف دے دیا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد کو اوپنر لیوک رونکی نے جارحانہ آغاز فراہم کیا۔46 کے مجموعی اسکور پر جے پی ڈومنی 12 گیندوں پر 6 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوگئے۔دوسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز لیوک رونکی تھے جو 36 گیندوں پر 58 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد عمران طانر کی گیند پر نشانہ بنے۔

رونکی کے آو¿ٹ ہونے کے بعد ایلکس ہیلز نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا تاہم 46 رنز بناکر عمر گل کی گیند پر آو¿ٹ ہوگئے۔
17ویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد نے 154 رنز بنالیے تھے جبکہ حسین طلعت اور آصف علی کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔