چھوٹو گینگ کے سربراہ اور 20 ساتھیوں کو 18، 18 بار سزائے موت کا حکم

چھوٹو گینگ کے سربراہ اور 20 ساتھیوں کو 18، 18 بار سزائے موت کا حکم
کیپشن: گینگ کے 2 ارکان کو کم عمر ہونے پر انیس، انیس مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ملتان: ملتان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے راجن پور کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ کو اس کے 20 ساتھیوں سمیت 18، 18 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج ملک خالد محمود نے سینٹرل جیل ملتان میں مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو اس کے بھائی سمیت 20 ملزمان کو 18 ،18 بار سزائے موت کا حکم سنایا۔

اس گینگ کے 2 ارکان کو کم عمر ہونے پر انیس، انیس مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

چھوٹو گینگ کے خلاف قتل، اغوا برائے تاوان اور  بھتہ لینے کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ 15 اپریل 2016 کو فوج اور پولیس نے مشترکہ آپرشن کرکے چھوٹو گینگ کو راجن پور کے کچے کے علاقے سے گرفتار کیا تھا۔