مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مہاتیر محمد 23 مارچ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: پریڈ میں ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان پریڈ کے خصوصی سلوگن اور نغمے کے پرومو کا اجرا کر دیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آذربائیجان اور سعودی عرب کے فوجی دستے یوم پاکستان پریڈ میں شریک ہوں گے۔ آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیرا ٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ الخلیفہ تقریب میں شریک ہوں گے۔ سلطنت آف عمان کے سرکاری عہدیداران بھی یوم پاکستان پریڈ میں موجود ہوں گے۔