ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا نااہل قرار

ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا نااہل قرار
کیپشن: ایم کیو ایم کی قیادت نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کی نااہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا اور الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کو نااہل قرار دیدیا۔

واضح رہے کہ ارشد ووہرا ایم کیو ایم پاکستان کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوئے تھے اور ایم کیو ایم کی قیادت نے ان کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔