تحریک انصاف کے قید رہنما عبد العلیم خان کی جیل سے اہم خبر آگئی

تحریک انصاف کے قید رہنما عبد العلیم خان کی جیل سے اہم خبر آگئی
کیپشن: Image Source : Twitter

لاہور:محکمہ داخلہ نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کیلئے جیل میں بی کلاس کی منظوری دےدی ۔

محکمہ داخلہ نے جیل خانہ جات کو اس سلسلہ میں باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے ۔بیٹر کلاس پاکستان جیل خانہ جات قوانین 1978 کے تحت دی گئی ہے جس کے تحت قیدی کو بستر، ٹی وی ، اخبار، میز کرسی اور گھر سے کھانے کی سہولیات میسرہوں گی۔

نیب نے عبد العلیم خان کو آف شورکمپنی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈپر ہیں۔