کرونا کا خدشہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

کرونا کا خدشہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
کیپشن: پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور ملک میں ایمرجنسی نافذ کی جائے یا نہیں اور اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کرونا وائرس کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور وزیر قانون فروغ نسیم شریک ہوںگے۔

ذرائع کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان اور ڈائریکٹر جنرل آف سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے متعلق صورتحال کا جائزہ اور اس حوالے سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔