عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قومی سلامتی کمیٹی کے  اجلاس کا مقصد کورونا وائرس جیسے اہم مسئلے پر پوری قوم کو یکجا کرنا اور وائرس پر قابو پانے کی قومی کاوشوں میں یکسوئی اور ہم آہنگی کا فروغ ہے.

اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی سمیت اعلی سول اور عسکری قیادت شریک ہوئی ۔