احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا آغاز‘ تصاویر وائرل

احد اور سجل کی شادی کی تقریبات کا آغاز‘ تصاویر وائرل

کراچی : اداکار جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ڈراموں کی مقبول جوڑی احد اور سجل کی جوڑی اب حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھی بننے والے ہیں۔گزشتہ شب دونوں کی رسم حنا ادا کی گئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل اپنے ابٹن میں نارنجی رنگ کے گرارے میں ملبوس ہیں جب کہ احد رضا سفید کرتے میں ملبوس ہیں۔

ایک تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ احد رضا میر کی والدہ سجل کی رسم کرتے ہوئے انہیں ابٹن لگا رہی ہیں اور اس دوران سجل کی آنکھیں مرحوم والدہ کو یاد کے نم ہیں۔ سجل کی بہن اور اداکارہ صبور علی کی بھی ایک تصویر احد رضا میر کی والدہ کے ساتھ وائرل ہے۔