کرونا وائرس :قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ،پاکستان کے سکول 5 اپریل تک بند

کرونا وائرس :قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے ،پاکستان کے سکول 5 اپریل تک بند

اسلام آباد :کرونا وائرس نے پاکستان میں بھی آنکھیں دکھانا شروع کر دیں ،اسی سلسلے میں قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس اسلام آبادمیںہوا جس میں پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ سنا دیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک بھر میں 5 اپریل تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں کورونا وائرس کی روک تھام سےمتعلق حکمت عملی پرغور کیا گیا اور معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا نے اجلاس کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

c26c7183e6bbac7c39dfbe9c622f9bbc

اجلاس میں آرمی چیف، سربراہ پاک بحریہ اور سربراہ پاک فضائیہ نے بھی شرکت کی،اجلاس کے بعد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 5 اپریل تک ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔