کرونا وائر س کے پیش نظر 23 مارچ کی پریڈ منسوخ

کرونا وائر س کے پیش نظر 23 مارچ کی پریڈ منسوخ

اسلام آباد :کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان میں 23 مارچ کی پریڈ منسوخ کر دی گئی ۔

ہر سال 23 مارچ کو اسلام آباد میں پاکستان کی مسلح افواج، دیگر فورسز اور تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں،اس پروقار تقریب میں صدر مملکت، وزیراعظم، وفاقی وزراء، غیر ملکی سفیر اور مندوبین کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوتے ہیں۔

تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار یوم پاکستان پر ہونے والی تقریب کو کورونا وائرس کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔