ویکسی نیشن کے باجوود دنیا میں کورونا کے وار،24 گھنٹے میں 5 لاکھ مریض ،10 ہزار اموات رپورٹ

ویکسی نیشن کے باجوود دنیا میں کورونا کے وار،24 گھنٹے میں 5 لاکھ مریض ،10 ہزار اموات رپورٹ
کیپشن: ویکسی نیشن کے باجوود دنیا میں کورونا کے وار،24 گھنٹے میں 5 لاکھ مریض ،10 ہزار اموات رپورٹ
سورس: file

واشنگٹن : ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں۔24 گھنٹے کے دوران دنیا میں کورونا کے 5 لاکھ سے زائدمریض آئے جبکہ 10 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔  کورونا دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں  11کروڑ 96 لاکھ سے  زائد افراد ک ومتاثر کرچکا۔  26لاکھ51ہزارسے زائد افراد وائرس سے  لقمہ اجل بن چکے۔9کروڑ62لاکھ55 ہزارسے زائد مریض صحت یاب ہوچکے .۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور برطانیہ متاثر ہوئے۔ایک امریکی  تحقیق کے مطابق ،،امریکا میں ہر پانچویں شخص کا رشتہ دار کورونا میں ہلاک ہوا۔

بھارت کی کئی ریاستوں میں کورونا کی دوسری لہر آگئی ہے۔ ویکسی نیشن کے باوجود کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ کورونا کیسزبڑھنے پر بھارت کی کئی ریاستوں میں دوبارہ سے لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

دوسری طرف خون جمنے کے واقعات پر کئی ممالک میں برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا گیا جبکہ  عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے  کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کا استعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ادھر پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔24گھنٹے میں  2ہزار 338نئے کیسز رپورٹ  ہوئے۔متاثرین کی تعداد 6لاکھ  2ہزار 536 تک  جا پہنچی،، مزید  46 افراد کی وائرس سے جان چلی گئی ۔

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق اموات کی تعداد 13ہزار 476ہوگئی  ۔ پنجاب کے چار شہروں میں   200 کے قریب مریضوں میں برطانوی کورونا وائرس  کی تصدیق  ہوئی۔ 

ملک میں کوروناکےایکٹوکیسزکی تعداد19ہزار764ہوگئی۔ گجرات میں کورونامریضوں کی تعدادمیں خطرناک حدتک اضافہ ہوا ہے۔ گجرات میں آکسیجن بیڈزسوفیصدبھرےہوئےہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 ہزار 9999 ٹیسٹ کی گئے ۔ جن میں سے 2 ہزار 3 سو 38 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مثبت آنے کی شرح 5.5 فیصد ہوگئی ہے۔