رواں ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی

رواں ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی
سورس: file

اسلام آباد : ادارہ شماریات کی جانب سےمہنگائی سےمتعلق ہفتہ واررپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 26 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں ۔ 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی، 18 میں استحکام رہا۔ادارہ شمارت کے مطابق  ملک میں 51 اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا اور رواں ہفتے مجموعی طورپر مہنگائی میں ایک فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں انڈے 10.78فیصد ، ٹماٹر 7فیصد ، کیلے 3.83فیصد ، آلو 2.31فیصد ، چینی 1.74فیصد ، تازہ دودھ 1.37فیصد ، کپڑے 1.3فیصد ، دہی 1.12فیصد اور گندم کی آٹے کی قیمت میں 1.03فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

 جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں لہسن 6.64فیصد ، مرغی 2.96فیصد ، پیاز 0.91فیصد ، گڑ 0.69فیصد ، دال مسور 0.49فیصد ، ایل پی جی 2.31فیصد کمی ہوئی ۔

انڈوں کی اوسط قیمت 151روپے فی درجن سے بڑھ کر 168روپے فی درجن ، ٹماٹر 29روپے سے 31روپے فی کلوگرام ، کیلے 90روپے 93روپے فی درجن ، آلو38روپے سے 39روپے فی کلوگرام ، چینی 96روپے فی کلوگرام سے بڑھ کر 98روپے فی کلوگرام ہو گئی۔

رپورٹ  کے مطابق حالیہ ہفتےمہنگائی  کی شرح میں 0.57 فیصد کمی ہوئی ۔مہنگائی کی ہفتہ وار  شرح 13.48 فیصد پر آگئی ہے۔